ایبٹ آباد میں خاتون کے ہاں بیک وقت پیدا ہونے والے 7 میں سے 6 بچے جاں بحق

ویب ڈیسک  منگل 26 اکتوبر 2021
زندہ بچ جانے والا ایک بچہ وینٹیلیٹر پر موجود ہے

زندہ بچ جانے والا ایک بچہ وینٹیلیٹر پر موجود ہے

ایبٹ آباد: ایبٹ آباد کی رہائشی خاتون کے گھر بیک وقت پیدا ہونے والے 7 میں سے 6 بچے جاں بحق ہوگئے۔

خیبر پختونخوا کے شہر ایبٹ آباد میں گزشتہ ہفتے ایک خاتون کے ہاں 7 بچوں کی پیدائش ہوئی تھی تاہم ایک ہفتہ گزرنے کے بعد 6 بچے ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ ساتواں بچہ وینٹیلیٹر پر موجود ہے۔

بچوں کے والد کا کہنا ہے کہ بچوں کی پیدائش کے بعد ہمیں کہا گیا تھا کہ 5 بچوں کی حالت تسلی بخش ہے تاہم 2 بچوں کو وینٹیلیٹر پر رکھا گیا ہے لیکن پیدائش کے ایک دن بعد پہلے بچے کی موت ہوگئی اور تھوڑی دیر بعد ایک اور بچہ جان کی بازی ہار گیا جب کہ اس ہی رات مزید 3 بچے مرگئے۔

بچوں کے والد کے مطابق بچوں کی ہلاکت کے بعد جب ہم نے شور مچایا تو کہا گیا کہ بچوں کو پمز اسلام آباد منتقل کیا جارہا ہے تاہم تھوڑی دیر بعد کہا گیا کہ دیگر 2 بچوں کو ایبٹ آباد میں ہی ایوب ٹیچنگ اسپتال منتقل کیا جارہا ہے، ہمیں بتایا جائے کہ بچوں کی موت کیسے ہوئی اور جو ایک بچہ زندہ ہے اس کو علاج کی بہتر سہولتیں فراہم کی جائیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔