علیم ڈار نے جڈیجا کے ’کیچ آف دی ٹورنامنٹ‘ کو آؤٹ قرار نہ دیا

سیم بلنگز، ڈیل اسٹین، اسٹورٹ براڈ اور مچل میکلینگن کا فیصلے پر حیرت کا اظہار۔


Sports Desk November 05, 2021
سیم بلنگز، ڈیل اسٹین، اسٹورٹ براڈ اور مچل میکلینگن کا فیصلے پر حیرت کا اظہار۔ فوٹو: فائل

علیم ڈار نے رویندرا جڈیجا کے 'کیچ آف دی ٹورنامنٹ' کوآؤٹ قرارنہ دیا۔

افغانستان سے میچ کے دوران بھارتی کرکٹر نے کافی فاصلے سے بھاگ کر آتے ہوئے کیچ تھاما، جس کو بھرپور داد دی گئی تاہم ٹی وی امپائر نے فیصلے پر نظرثانی کی اور اسے ناٹ آؤٹ قرار دے دیا، جس پر دیگرممالک کے کرکٹرز نے بھی حیرت کا اظہار کیا، ان میں سیم بلنگز، ڈیل اسٹین، اسٹورٹ براڈ اور مچل میکلینگن بھی شامل ہیں۔

ان چاروں کا خیال ہے کہ اسے آؤٹ قرار دینا چاہیے تھا، ان کے مطابق تھرڈ امپائر نے جڈیجا سے کیچ آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز چھین لیا۔

 

مقبول خبریں