سینیٹ عمران کے وزیراعظم سےمنسوب بیان پر اپوزیشن کا پھر احتجاج نجکاری پالیسی پر کڑی تنقید

ارکان کا واک آئوٹ، مذاکرات کے دوران 20 واقعات میں 120 افراد شہید ہوچکے، رضا ربانی


Numaindgan Express February 14, 2014
ارکان کو دھمکیوں پر اپوزیشن سراپا احتجاج، حکومت سیکیورٹی یقینی بنائے، چیئرمین سینیٹ۔ فوٹو: فائل

سینیٹ میں اپوزیشن نے طالبان کیخلاف آپریشن کی صورت میں کامیابی کے امکانات کے حوالے سے وزیراعظم سے منسوب عمران خان کے بیان کے معاملے پرشدیداحتجاج کرتے ہوئے واک آئوٹ کیا۔

جمعرات کوایوان بالاکااجلاس چیئرمین نیر بخاری کی زیرصدارت شروع ہوا تو رضاربانی، زاہد خان، کلثوم پروین اوردیگرارکان نے طالبان کیخلاف آپریشن کی کامیابی کے امکانات کے حوالے سے وزیراعظم سے منسوب بیان پروضاحت پیش کرنے کامطالبہ کیا۔ قائد ایوان راجا ظفرالحق کی طرف سے تفصیلی جواب سے اپوزیشن ارکان مطمئن نہ ہوئے۔ رضاربانی نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ وزیراعظم سینیٹ کابائیکاٹ ختم کرکے بیان کی وضاحت کریں، قائدایوان بتائیں کہ وزیراعظم کب وضاحتی بیان جاری کریں گے، سینیٹر زاہدخان اورمجھے دھمکی آمیزخطوط ملے تھے لیکن حکومت نے ان پرکچھ پیش رفت نہیں کی۔

رضاربانی نے کہاکہ جب سے طالبان سے مذاکرات شروع ہوئے ہیں اب تک 20 واقعات میں120 افرادشہیدہوچکے ہیں اورزیادہ ترواقعات خیبرپختونخوامیں ہوئے اوروہی صوبائی حکومت مذاکرات کی سب سے زیادہ خواہاں تھی اگرطالبان حملے نہیں کررہے توحکومت خفیہ ہاتھوں کوبے نقاب کرے۔ بعد ازاں اپوزیشن ارکان ایوان سے واک آئوٹ کرگئے۔ چیئرمین کی ہدایت پرمشاہداللہ خان اراکین کومناکرواپس لائے۔ علاوہ ازیں ارکان کو دھمکیوں پربھی اپوزیشن نے احتجاج کیا۔ چیئرمین نیربخاری نے کہاکہ حکومت ارکان پارلیمنٹ کو دھمکیوں پرمناسب اقدامات کرے، ارکان پارلیمنٹ کی سیکیورٹی یقینی بنائی جائے۔

مقبول خبریں