ٹرمپ نے اپنی  پریس سیکرٹری کے ہونٹوں کو ’مشین گن‘ قرار دے دیا

ریلی میں موجود شرکا نے ٹرمپ کی جانب سے کیرولائن کی تعریف پر تالیاں بجا کر انہیں بھرپور سراہا


ویب ڈیسک December 11, 2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پریس سیکرٹری کیرولائن لیوٹ کی غیر معمولی تعریف کرتے ہوئے انہیں خوبصورت چہرے اور ’’مشین گن جیسے ہونٹ‘‘ رکھنے والی قرار دے دیا۔

پنسلوینیا میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ جب کیرولائن ٹیلی ویژن پر آتی ہیں تو پورا اسکرین سنبھال لیتی ہیں۔

ان کے مطابق کیرولائن کے ہونٹ ’’چھوٹی مشین گن کی طرح‘‘ چلتے ہیں اور وہ بے خوف ہو کر بات کرتی ہیں۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ کیرولائن کے اعتماد کی وجہ یہ ہے کہ ہماری تمام پالیسیاں سو فیصد درست ہیں، اس لیے وہ دباؤ کے بغیر بھرپور انداز میں بات کرتی ہیں۔

ریلی میں موجود شرکا نے ٹرمپ کی جانب سے کیرولائن کی تعریف پر تالیاں بجا کر انہیں بھرپور سراہا۔

مقبول خبریں