فروری کے دوران ملک میں معمول سے کم بارشوں کا امکان

شبیر حسین  ہفتہ 5 فروری 2022
رواں ماہ کے دوران فوگ کی صورتحال میں بدستور کمی آئے گی اور مہینے کے آخر تک فوگ کا مکمل خاتمہ ہوجائیگا، محکمہ موسمیات۔ فوٹو: فائل

رواں ماہ کے دوران فوگ کی صورتحال میں بدستور کمی آئے گی اور مہینے کے آخر تک فوگ کا مکمل خاتمہ ہوجائیگا، محکمہ موسمیات۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: ماہ فروری میں ملک میں معمول سے کم بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے رواں ماہ مشرقی پنجاب و سندھ میں معمول کے قریب جبکہ شمال وشمال مغربی علاقوں میں معمول سے کم بارشیں متوقع ہیں۔ رواں ماہ کے دوران فوگ کی صورتحال میں بدستور کمی آئے گی اور مہینے کے آخر تک فوگ کا مکمل خاتمہ ہوجائیگا اس دوران دن کے اوقات میں درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت میں اضافہ و خشک موسم اسلام آباد و لاہور سمیت بڑے شہروں میں قبل ازوقت پولن سیزن کیلئے سازگار ہوسکتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔