کیجری وال کا استعفیٰ منظور دہلی میں صدر راج کا نفاذ

وفاقی حکومت نے حکومت سازی کے لیے دیگر جماعتوں کوپیشکش بھی کی ہے


این این آئی February 18, 2014
وفاقی حکومت نے حکومت سازی کے لیے دیگر جماعتوں کوپیشکش بھی کی ہے۔ فوٹو : فائل

بھارتی صدرپرنب مکھرجی نے عام آدمی پارٹی کے رہنمااور دہلی کے وزیراعلیٰ اروندکیجری وال اوران کے وزرا کے استعفے منظور کرلیے ہیں۔

جس کے بعددہلی میں صدارتی راج نافذکر دیاگیا۔ وفاقی حکومت نے حکومت سازی کے لیے دیگر جماعتوں کوپیشکش بھی کی ہے۔ اسمبلی میں موجود دیگرجماعتیں حکومت نہ بناسکیں توآئندہ 6ماہ میں دوبارہ انتخابات کرادیے جائیں گے۔

مقبول خبریں