کراچی میں ڈاکو راج برقرار اورنگی ٹاؤن نیو کراچی اور گلشن میں مسلح افراد کی بلا خوف کارروائیاں
گلشن اقبال میں چہل قدمی کرنے والے شہری سے کچھ برآمد نہ ہونے پر مسلح افراد مشتعل ہوئے
شہر میں لوٹ مار کی وارداتیں کم نہ ہوسکیں،اورنگی ٹاون میں شہریوں سے لوٹ مار جبکہ نیو کراچی میں دودھ کی دکان کا صفایا کر دیا گیا، گلشن اقبال میں خالی جیب چہل قدمی کرنے والا شہری لٹنے سے بچ گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق شہر میں لوٹ مار کی وارداتیں کم نہ ہوسکیں،اورنگی ٹاون میں شہریوں سے لوٹ مار جبکہ نارتھ کراچی میں دودھ کی دکان کا صفایا کر دیا گیا، گلشن اقبال میں خالی جیب چہل قدمی کرنے والا شہری کے پاس ڈاکو پہنچے تو انہیں مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔
شہرقائد میں اسٹریٹ کرمنلزکی بلا خوف کارروائیاں جاری ہیں اورنگی ٹاؤن سیکٹر 11 ای میں اقصیٰ مسجد کے قریب دن دیہاڑے موٹر سائیکل سوار3 نامعلوم مسلح ملزمان نے گلی میں بیٹھے ہوئے شہریوں سے اسلحہ کے زور پر موبائل فون، نقدی اور دیگر سامان لوٹ لیا۔
نیو کراچی سیکٹر 3 میں دودھ کی دُکان سے دوموٹرسائیکلوں پرسوارتین مسلح ملزمان نے ڈکیتی کی واردات کی اور ہزاروں روپے لوٹ کر چلتے بنے۔ ایک ملزم نے اطمینان سے دکان میں لوہے کی گرل سے اندر گُھس کر کیش نکالا اورملزمان واردات کے دوران اور فرار ہوتے ہوئے نہایت پُرسکون رہے۔
شہر کا ریڈزون بھی شہری کے لیے لٹیروں سے محفوظ نہیں رہا14 فروری کو سول لائن کلفٹن برج کے لیےشہری سے ہونے والی وارداتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی گئی ،فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان پارکنگ میں کھڑی کار میں شہری کو تنہا دیکھ کررک گئے کچھ دیر بعد ملزمان واپس شہری کی گاڑی کے قریب آئے اور اسلحے کے زور پر قیمتی سامان ، گھڑی ،نقدی، بٹوا اوردیگرسامان لوٹ کرفرارہوگے۔
لٹنے والے شہری کے رشتےدار ویر بھان کو بھی 12جنوری کوکلفٹن شان سرکل کے قریب رقم چھینے کی واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا سی سی ٹی وی فوٹیج میں موٹرسائیکل سوارملزمان کے چہرے واضح ہیں لیکن 8 روز گزر جانے کے باوجود پولیس واردات میں ملوث ملزمان کا سراغ لگانے میں کانام ہے۔