امریکا میں منکی پوکس کا پہلا کیس سامنے آگیا

ویب ڈیسک  جمعرات 19 مئ 2022
منکی پوکس کی علامات میں بخار،سردرد،جلد پردانوں اورنشانات کا پڑنا شامل ہیں:فوٹو:فائل

منکی پوکس کی علامات میں بخار،سردرد،جلد پردانوں اورنشانات کا پڑنا شامل ہیں:فوٹو:فائل

 واشنگٹن: امریکا کی ریاست میسا چوسٹس میں منکی پوکس وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست میساچوسٹس سے تعلق رکھنے والے ایک شخص میں منکی پوکس کی تصدیق ہوئی ہے۔ یہ امریکا میں منکی پوکس کا پہلا کیس ہے۔میساچوسٹس کے محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ منکی پوکس کا شکار ہونے والے شخص نے حالیہ دنوں میں کینیڈا کا سفرکیا تھا۔منکی پوکس کے مریض سے رابطے میں آنے والے افراد کی ٹریکنگ کی جارہی ہے۔ امریکی صحت حکام کا مزید کہنا ہےکہ منکی پوکس سے فی الحال عوام کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

برطانیہ میں رواں سال منکی پوکس کے 9 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔پرتگال میں اب تک 5 منکی پوکس کے مریض ہیں اوراسپین میں 8 کیسز میں منکی پوکس کے ٹیسٹ کئے جارہے ہیں۔

افریقی ملک نائجیریا میں 2017 میں منکی پوکس کے سیکڑوں کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ منکی پوکس وائرس ہے جس کی علامات میں بخارسردی لگنا، پٹھوں اورسرمیں درد، غنودگی اورجلد پرسرخ نشانات پڑنا اوردانے نکلنا شامل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔