تحریک انصاف اور تحریک لبیک کے دھرنوں میں نقصانات کی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں طلب

موبائل فون بندش، گرفتاریوں اور پیٹرول کی عدم فراہمی کیخلاف یاسمین راشد سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت


ویب ڈیسک May 25, 2022
جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے درخواستوں پر سماعت کی. (فوٹو : فائل)

لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف اور تحریک لبیک کے دھرنوں میں ہونے والے نقصانات کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ میں موبائل فون بندش، گرفتاریوں اور پیٹرول کی عدم فراہمی کے خلاف یاسمین راشد سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے سماعت کی۔

عدالت نے ہدایت کی کہ تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاریوں کے احکامات درخواست گزاروں کو دیے جائیں۔

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ اعجاز چودھری کو نظر بند کیا اور یاسمین راشد کینسر کی مریضہ ہیں انہیں بھی حراست میں لے لیا، عدالت نے استفسار کیا کہ یاسمین راشد صاحبہ نفیس خاتون ہیں، وہ اس وقت کہاں ہیں۔

سرکاری وکیل کے مطابق 661 نظر بندیوں کے احکامات جاری کیے گئے، عدالت نے ہدایت کی کہ آرٹیکل 10 اے کے تحت نظر بندی کے احکامات پیش کیے جائیں۔

وکیل تحریک انصاف کے ساتھ مکالمے میں عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ نے بھی تحریک لبیک کے کارکنوں کو نظر بند کیا، رکن پارلیمنٹ کو اسپیکر کے علم میں لاکر گرفتار کرنا ہوتا ہے، سیاسی جماعتوں کے جذبات ہمیشہ اونچی سطح کے ہوتے ہیں۔

عدالت نے سماعت کل تک ملتوی کر دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے