فوجی جوان نے بجلی کے کھمبے سے چپکے شخص کی جان بچالی

کھمبے سے چپکے شخص کو بچانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی


ویب ڈیسک July 07, 2022
فوٹو : ویڈیو سے لیا گیا اسکرین گریب

لاہور: کوئٹہ کے علاقے کینٹ میں فوجی جوان نے بجلی کے کھمبے سے چپکے ایک شخص کی جان بچا لی۔

بارش کے دوران ایک شخص بجلی کے کرنٹ لگنے سے کھمبے سے چپک گیا تھا جس کو ایک فوجی جوان نے جرات اور بہادری کے ساتھ جان کی پرواہ کیے بغیر بچا لیا۔

https://twitter.com/ChiryaClub/status/1544660450381553665?s=20&t=1Fww_mfr4ikjs3r0wqCA5A

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح فوجی جوان کھبے سے چپکے شخص کو دور ہٹاتا ہے۔

مقبول خبریں