گرمی سے پریشان ہیں تو ایئرکنڈیشنر پہن کر گھومیں

یوکُولٹی بنن پر پہنے جانے والا ایک بیلٹ ہے جو تین سیکنڈ میں اطراف کو 33 فیرن ہائٹ تک سرد کردیتا ہے


ویب ڈیسک July 15, 2022
یوکُولٹی بدن کو ٹھنڈا رکھنے والا ایک ایسا آلہ ہے جسے پہن کر ایئرکینڈیشنر کا احساس ہوتا ہے۔ فوٹو: انڈی گو گو

عالمی تپش اور موسمیاتی شدت نے دنیا کے ہرخطے کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور معمول سے زیادہ گرمیاں عام ہوتی جارہی ہیں۔ تاہم اب ایک ہلکی پھلکی ایجاد نہ صرف آپ کو اس ہوش ربا گرمی سے نجات دلاتی ہے بلکہ آن ہوتے ہی صرف تین منٹ میں اطراف کا درجہ حرارت 33 درجے فیرن ہائٹ تک کم کرسکتی ہے۔

یہ ایک طرح کی صدری یا سینے پرپہنے جانے والی جیکٹ نما شے ہے جسے یو ایس بی سے چارج کیا جاسکتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میں برف اور پانی شامل کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ بس اسے دھڑ کے اوپری حصے پر پہنیں اور بٹن دباکر آن کیجئے۔ اس کے بعد صرف تین سیکنڈ میں طاقتور ٹھنڈک خارج ہوگی جو بدن کی اطراف کو 33 درجے فیرن ہائٹ تک سرد کردیتی ہے۔



اسے یوکُولٹی کا نام دیا گیا ہے جو آپ کو سارا دن ٹھنڈا اور خشک رکھتی ہے۔ یہاں تک کہ اسے پہن کر سخت گرمی اور دھوپ میں بھی معمول کا کام کیا جاسکتا ہے۔ یوکُولٹی بہت تیزی سے پورے بدن کو سرد کرتی ہے جو دن بھر تپتی ہوئی جلن سے بچاتی ہے۔

اس میں غیرمعمولی ریڈی ایٹر اور خاص ڈیزائن کردہ ٹھنڈا کرنے والا ناللیاں بنائی گئی ہیں جو دور تک سرد ہوا پھینکتی ہیں۔ ریڈی ایٹر میگنیشیئم کی بھرت سےبنایا گیا ہے اور اسی وجہ سے بہت ہلکا پھلکا بھی ہے۔

یوکُولٹی کو دیکھنے پر گمان ہوتا ہے کہ یہ ایک بھاری بھرکم پہناوا ہے لیکن حیرت انگیز طور پر اس کا وزن صرف ایک پونڈ سے کچھ زیادہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسے کھلاڑی اور دوڑنے والے افراد آسانی سے پہن کر ورزش کرسکتے ہیں۔ دوسری اہم بات یہ ہے کہ اسے الگ کرکے دھونا اور صاف کرنا بہت آسان ہے۔

اس کے کئی ماڈل بنائے گئے ہیں جن کی فروخت ماہِ ستمبر سے شروع ہوجائے گی۔ ایک ماڈل کی قیمت 109 ڈالر جبکہ دوسرے ماڈل کی قیمت 89 ڈالر ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں