محکمہ ثقافت سندھ فنکاروں کی مددکیلیے کوشاں ہےشرمیلا فاروقی

معاون خصوصی وزیر اعلیٰ کی گل سانگی اورراشد مورائی کے بیٹوں سے ملاقات،امدادی چیک دیے


Showbiz Reporter March 15, 2014
معاون خصوصی وزیر اعلیٰ کی گل سانگی اورراشد مورائی کے بیٹوں سے ملاقات،امدادی چیک دیے۔ فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ سندھ کی معاونِ خصوصی برائے ثقافت و سیاحت شرمیلا فاروقی نے سندھ کے مشہور شاعر علی گل سانگی کے بیٹے گلفام سانگی سے ملاقاMت کی اس موقع پرانھوں نے گلفام سانگی سے ان کے والدکی صحت دریافت کی اور دو لاکھ روپے کا چیک دیا۔

انھوں نے کہا کہ علی گل سانگی جیسے فنکار ہمارے ملک و قوم کا سرمایہ ہیں اور محکمہء ثقافت ان کی خدمات کبھی نہیں بھلا سکتا۔ دوسری جانب شرمیلا فارقی نے مشہور بزرگ مزاحمتی شاعر راشد مورائی کے بیٹے لطیف مورائی سے ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے ان کے والد کی عیادت کی۔ راشد مورائی عرضہ قلب میں مبتلاہونے کی وجہ سے نوابشاہ کے مقامی اسپتال میں زیرِ علاج ہیں شرمیلا فاروقی نے انھیں بتایا کہ سینیئر شاعر کے علاج کے لیے محکمہء ثقافت کی جانب سے دو لاکھ روپے کا امدادی چیک ارسال کر دیا گیا ہے۔ شرمیلا فاروقی نے کہا کہ محکمہء ثقافت غریب، علیل بزرگ فنکاروں کی مدد، بحالی اور فلاح و بہبود کے لیے ہر دم کوشاں ہے۔

مقبول خبریں