ویرات کوہلی کی سنچری کا انتظار 1000 دنوں سے بھی طویل ہوگیا

اسٹار بیٹسمین کوحالیہ ناقص کارکردگی کے باعث شدید تنقید کا سامنا ہے


Sports Desk August 20, 2022
اسٹار بیٹسمین کوحالیہ ناقص کارکردگی کے باعث شدید تنقید کا سامنا ہے۔ فوٹو: اے ایف پی

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کی سنچری کا انتظار 1000 دنوں سے بھی طویل ہوگیا۔

سابق بھارتی کپتان نے آخری مرتبہ تھری فیگر اننگز کولکتہ میں بنگلادیش کے خلاف 23 نومبر 2019 کو کھیلی تھی جس کے بعد سے وہ متعدد میچز میں بھارتی ٹیم کی نمائندگی کرنے کے باوجود سنچری اسکور کرنے میں ناکام رہے۔

مزید پڑھیں: بابراعظم کا ویرات کوہلی کو مضبوط رہنے کا پیغام

قبل ازیں بھارت کے اسٹار بیٹسمین کوحالیہ ناقص کارکردگی کے باعث شدید تنقید کا سامنا ہے جبکہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے دورہ زمبابوے کےلیے بھی آؤٹ آف فارم کوہلی کو آرام دیا ہے جبکہ ٹیم کی قیادت کے فرائض کے ایل راہول نبھارہے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت کی اگلی ٹیسٹ سیریز بنگلادیش کے خلاف نومبر میں ہوگی۔

مقبول خبریں