ارکان پارلیمنٹ ، بیوروکریسی کے اثاثوں کی تفصیلات تک عوام کو رسائی دینے کا فیصلہ

ویب ڈیسک  ہفتہ 20 اگست 2022
ارکان پارلیمنٹ کے اثاثوں کی  ڈیکلریشن تک عوام کی رسائی ہوگی:فوٹو:فائل

ارکان پارلیمنٹ کے اثاثوں کی ڈیکلریشن تک عوام کی رسائی ہوگی:فوٹو:فائل

 اسلام آباد: ارکان پارلیمنٹ اور بیوروکریسی کے اثاثوں کی تفصیلات تک عوام کو رسائی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ارکان پارلیمنٹ اور بیوروکریسی کے اثاثوں کی تفصیلات پبلک کرنے کے لیٹر آف انٹینٹ (ایل او آئی) پرمعاہدہ ہوگیا۔

ایل او آئی کے تحت بیورو کریسی کے بیرون ملک اثاثوں کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں گی۔ شفافیت اوراحتساب کے لئے الیکٹرونک ایسٹ ڈیکلریشن سسٹم قائم کیا جائے گا۔ بیوروکریسی کے بیرون ملک منقولہ اور غیر منقولہ اثاثہ جات کی تفصیلات بھی عوام کے لئے جاری کی جائیں گی۔

گریڈ 17 سے گریڈ 22 کے ملازمین کے بیوی اور بچوں کے اثاثوں کی تفصیلات بھی بتائی جائیں گی۔ ارکان پارلیمنٹ کے اثاثوں کی ڈیکلریشن تک شہریوں کی رسائی ممکن ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرون ملک خفیہ اثاثہ جات رکھنے والے بیوروکریٹس کے خلاف کارروائی ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔