خودسوزی کیس 5 پولیس افسران کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ 4 فرار

مرکزی ملزم کا 3روزہ جسمانی ریمانڈ،پولیس نے ملزم ڈی ایس پی عبداللطیف،چوہدری اصغر،ایس ایچ اوز شاہد اورادریس کوفرارکرادیا


Numaindgan Express March 17, 2014
صرف راناذوالفقارگرفتار ہے،وزیراعلیٰ اور وزیر قانون کو گرفتاری کی رپورٹ،مرکزی ملزم کی پیشی کے موقع پرسخت سیکیورٹی، ازسرنوتفتیش شروع۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز/فائل

آمنہ بی بی خودسوزی کیس میں پولیس تھانہ بیٹ میرہزار نے 2ڈی ایس پیزاور 2 ایس ایچ اوز سمیت 5پولیس اہلکاروں کیخلاف انسداددہشت گردی ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ مرکزی ملزم نادرکو گزشتہ روزعلاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میںپیش کیاگیا جہاں ملزم کا 3روزہ جسمانی ریمانڈدے دیاگیا۔

کیس کے مرکزی ملزم نادرکو گزشتہ روزسخت سیکیورٹی میں علاقہ مجسٹریٹ جتوئی ظہیرخان بلوچ کی عدالت میں پیش کیاگیا۔ ڈی ایس پی جتوئی عبداللطیف کانجو، ڈی ایس پی صدرچوہدری اصغر، سابق ایس ایچ اوتھانہ بیٹ میرہزار محمدادریس، ایس ایچ اوشاہد حسین اورتفتیشی افسررانا ذوالفقارکے خلاف انسپکٹرجاوید اخترکی مدعیت میں مقدمہ درج کیاگیا۔ بتایاجاتا ہے کہ پولیس نے صرف ذوالفقارکو گرفتارکیا ہے جبکہ باقی پیٹی بھائیوں کو فرارکرا دیاگیا ہے جبکہ وزیراعلیٰ اور وزیرقانون کوپولیس افسران کی گرفتاری کی رپورٹ بھجوائی گئی۔ وزیرقانون رانا ثنااللہ نے لاہورمیں میڈیاسے گفتگوکے دوران بھی پولیس افسران کی گرفتاری کی تصدیق کی جبکہ اس کے برعکس صرف راناذوالفقار پولیس حراست میںہے۔ ادھرپولیس نے آمنہ زیادتی کیس کی ازسرنو تفتیش شروع کردی ہے۔

مقبول خبریں