باجوڑ میں بم دھماکے میں ایف سی اہلکار جاں بحق دوسرا زخمی

پولیس نے علاقے میں حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا۔


ویب ڈیسک August 30, 2022
پولیس نے علاقے میں حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

تحصیل خار میں بم دھماکے میں ایف سی (فرنٹیئر کانسٹیبلری) کا ایک اہلکار جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔

باجوڑ میں خار کے علاقے یوسف آباد میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں ایف سی کو نشانہ بنایا گیا۔ واقعے کے اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

ریسکیو اہلکاروں اور مقامی لوگوں نے امدادی سرگرمیاں شروع کرتے ہوئے لاش اور زخمی کو ہیڈکوارٹر اسپتال خار منتقل کیا۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

مقبول خبریں