گرفتاری کا خدشہ فواد چوہدری اورمراد سعید نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

دونوں رہنماؤں نے آج ہی درخواست کی سماعت اور ریلیف دینے کی استدعا کردی


ویب ڈیسک September 14, 2022
پولیس اور ایف آئی اے کو مقدمات قائم کرنے اور گرفتاری سے روکا جائے،درخواست گزار:فوٹو:فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنماؤں فواد چوہدری اور مراد سعید نے گرفتاری کے خدشے کے باعث اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

پی ٹی آئی رہنماؤں فواد چوہدری اور مراد سعید نے گرفتاری کے خدشہ پر اداروں کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائرکرتے ہوئے آج ہی درخواست کی سماعت کرنے اور ریلیف دینے کی استدعا کردی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پولیس اور ایف آئی اے کو مقدمات قائم کرنے اور گرفتار کرنے سے روکا جائے۔ وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ اور چاروں صوبوں کی پولیس کو بھی دونوں رہنماؤں کے خلاف کارروائی اور ہراساں کرنے سے روکنے کی استدعا بھی کی گئی ہے۔

درخواست میں وفاقی وزیر داخلہ، سیکریٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے اورچاروں صوبوں کی پولیس آئی جیز کو فریق بنایا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں