کنگ خان کی اہلیہ گوری خان رئیلٹی شو میں شوبز ستاروں کے گھر سجائیں گی

بطورِ میزبان گوری خان پہلی مرتبہ شوبزمیں قدم رکھنے والی ہیں


ویب ڈیسک September 15, 2022
شاہ رخ خان کی بیوی اور ڈیزائنر گوری خان جلد ہی ایک ریئلٹی شو کی میزبانی کریں گی(فائل فوٹو)

بالی ووڈ کے کنگ شاہ رُخ خان کی اہلیہ گوری خان جلد ہی ایک ایسے رئیلٹی شو کی میزبانی کریں گی جس میں وہ اداکاروں کے گھر سجاتی نظر آئیں گی۔

شاہ رُخ خان نے اپنی اہلیہ کی ایک ویڈیو اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے گوری خان کو ٹیگ کرتے ہوئے گوری خان کے نئے پروجیکٹ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

ویڈیو کے کیپشن میں کنگ خان نے لکھاکہ ''آپ کو بطور میزبان دیکھنے کا منتظر ہوں''۔







View this post on Instagram


A post shared by Shah Rukh Khan (@iamsrk)




بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان کی بیوی اور ڈیزائنر گوری خان جلد ہی ایک ریئلٹی شو کی میزبانی کریں گی جس میں وہ لوگوں کی ذاتی جگہوں اور گھروں کو ڈیزائن کرتی نظر آئیں گی۔

اس نئے ریئلٹی ڈیزائن شو میں وہ مشہور اداکارہ کترینہ کیف، ملائکہ اروڑہ، ہدایت کار فرح خان اور کبیر خان کے گھروں کو ڈیزائن کریں گی جس کے مناظر کی عکسبندی کر کے اسے ٹیلی ویژن پر پیش کیا جائے گا۔




اس رئیلٹی شو میں گوری خان کو ان شوبز ستاروں کی جانب سے 5 دن سے ایک ہفتے کا وقت دیا جائے گا جس میں انہیں کمرہ یا کوئی بھی جگہ ڈیزائن کرنی ہوگی اور اسے مکمل تیار کرنا ہوگا۔

یاد رہے کہ بطورِ میزبان گوری خان پہلی مرتبہ شوبزمیں قدم رکھنے والی ہیں جبکہ وہ میں ہوں نا، اوم شانتی اوم، ڈارلنگز اور چنئی ایکسپریس جیسی مشہور فلم کی پروڈیوسر رہ چکی ہیں۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔