اسلحے کے زور پر کرایے دار خاتون سے مبینہ زیادتی کرنے والا مکان مالک گرفتار

سید مشرف شاہ  جمعرات 22 ستمبر 2022
فوٹو ایکسپریس

فوٹو ایکسپریس

پنجاب پولیس نے خاتون کرایے دار کے ساتھ اسلحے کے زور پر مبینہ زیادتی کرنے والے مالک مکان کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے ملت پارک تھانے کی حدود میں ملزم وقاص گھر میں زبردستی داخل ہوا اور اُس نے اسلحے کے زور پر کرایے دار خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

خاتون کی مدعیت میں درج مقدمے میں متاثرہ نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم نے اسلحے کے زور پر زیادتی کی اور کسی کو بتانے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔

مقدمہ درج ہونے کے بعد ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے نوٹس لیا اور ملزم کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی جس پر ملت پارک پولیس نے ملزم وقاص عرف شانی کو فوری گرفتار کیا اور تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا۔

ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے کہا کہ خواتین اور بچوں سے زیادتی یا انہیں ہراساں کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔