ہندوؤں کا مذہبی تہوار، گوشت کی دکانیں 9 روز کے لیے زبردستی بند کروا دی گئیں

ویب ڈیسک  منگل 27 ستمبر 2022
زبردستی دکانیں بند کرنے کیخلاف احتجاج کو پولیس نے کوئی اہمیت نہیں دی،گوشت دکان مالکان:فوٹو:فائل

زبردستی دکانیں بند کرنے کیخلاف احتجاج کو پولیس نے کوئی اہمیت نہیں دی،گوشت دکان مالکان:فوٹو:فائل

نئی دہلی: بھارت میں ہندوؤں کے مذہبی تہوار کے موقع پر پولیس نے زبردستی گوشت کی دکانیں بند کروا دیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش کے شہر نوائیڈا میں پولیس نے ہندوؤں کے 9 دن تک جاری رہنے والے مذہبی تہوار کے آغاز پر زبردستی گوشت کی دکانیں بند کروا دیں۔

پولیس نے  گوشت  کی دکانوں کے مالکوں کوسختی سے  9 روز تک دکانیں بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔ گوشت کی دکانوں کے مالکوں کا کہنا ہے کہ پولیس نے ان کے احتجاج کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے یک طرفہ اقدام کیا۔

دوسری جانب علاقے کے کمشنر سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے پولیس کے ذریعے زبردستی دکانیں بند کروانے کے بعد پوری کارروائی سے لاعلمی کا اظہار کردیا۔ بھارت میں ہندو انتہا پسندوں نے اپنے ہر مذہبی تہوار کے موقع پر مسلمانوں کی دکانوں اور گھروں پرحملے کرنے کو معمول بنا لیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔