دیگر ٹاپ ٹیمیں ٹی20 میں پاکستان سے ایک قدم آگے ہیںچیف سلیکٹر

جیت کا فارمولا یہی ہے کہ مڈل آرڈر ٹاپ آرڈر کو مکمل کرے، محمد وسیم


Sports Reporter October 05, 2022
(فوٹو: فائل) جیت کا فارمولا یہی ہے کہ مڈل آرڈر ٹاپ آرڈر کو مکمل کرے، محمد وسیم

چیف سلیکٹر محمد وسیم نے تسلیم کرلیا کہ دیگر ٹاپ ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پاکستان سے ایک قدم آگے ہیں۔

ایک انٹرویو میں چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کہا کہ ہم اکثر کرکٹ برانڈ کی بات کرتے ہیں اور ظاہر ہے ہمیں انگلینڈ اور چند دیگر ممالک کی طرح جدید کرکٹ کھیلنا ہے،وہ اپروچ میں ہم سے ایک قدم آگے ہیں، اس برانڈ تک پہنچنے میں ہمیں وقت لگے گا، اس کیلیے مکمل طور پر تیار چند اچھے کرکٹرز بھی درکار ہوں گے،جیت کا فارمولا یہی ہے کہ مڈل آرڈر ٹاپ آرڈر کو مکمل کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ورلڈکپ میں ہمیں اس میں کامیابی بھی ملی،آصف علی، افتخار احمد اور خوشدل شاہ کی جانب سے چند میچز میں سپورٹ بھی ملی مگر اس سے زیادہ کی ضرورت ہے،کبھی کبھی یہ بھی لگتا ہے کہ ٹاپ آرڈر کو شاید مڈل آرڈر پر بھروسہ نہیں مگر اس میں بہتری لائی جاسکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں