بھارتی بحریہ کا جنگی طیارہ سمندر میں گر کرتباہ

ویب ڈیسک  بدھ 12 اکتوبر 2022
تباہ ہونے والا طیارہ معمول کی مشقوں پر تھا، بھارتی حکام:فوٹو:فائل

تباہ ہونے والا طیارہ معمول کی مشقوں پر تھا، بھارتی حکام:فوٹو:فائل

نئی دہلی: بھارتی بحریہ کا جنگی طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی بحریہ کا جنگی طیارہ سمندر میں گر کرتباہ ہوگیا۔ طیارے کا پائلٹ بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔

بھارتی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ جنگی طیارہ گوا میں معمول کی جنگی مشق میں مصروف تھا اور اس دوران سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارہ تباہ ہونے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات جاری ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔