ٹی20 ورلڈکپ؛ انگلینڈ اور آسٹریلیا کا میچ بھی بارش کی وجہ سے نہ ہوسکا

ویب ڈیسک  جمعـء 28 اکتوبر 2022
پوائٹنس ٹیبل پر نیوزی لینڈ کی پہلی انگلینڈ کی دوسری پوزیشن (فوٹو: ٹوئٹر)

پوائٹنس ٹیبل پر نیوزی لینڈ کی پہلی انگلینڈ کی دوسری پوزیشن (فوٹو: ٹوئٹر)

میلبرن: انگلینڈ اور آسٹریلیا کے مابین کھیلا جانے والا ٹی20 ورلڈکپ میں سپر 12 مرحلے کا ایک اور اہم میچ بارش کی نذر ہوگیا۔

میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں شیڈول دونوں ٹیموں کے درمیان اہم میچ کا ٹاس بھی نہ ہوسکا، بارش کے باعث گراؤنڈ کے کئی مقامات پانی کی وجہ سے نرم پڑگئے تو امپائرز نہ میچ منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے مابین میچ نہ ہونے کے باعث دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا ہے، جس کے ساتھ گروپ اے کی صورتحال مزید دلچسپ ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ؛ افغانستان کا دوسرا میچ بھی بارش کی نذر ہوگیا

گروپ اے میں نیوزی لینڈ، انگلینڈ، آئرلینڈ، آسٹریلیا 3، 3 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب پہلی، دوسری، تیسری اور چوتھی پوزیشن پر قابض ہیں جبکہ سری لنکا اور افغانستان کے 2،2 پوائںٹس کے ساتھ پانچویں اور چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔

قبل ازیں ٹی20 ورلڈکپ میں آج ہونے والا آئرلینڈ اور افغانستان کا مقابلہ بھی بارش کی نذر ہوگیا تھا، ورلڈکپ میں گروپ اے کا یہ تیسرا مقابلہ ہے جو بارش کے باعث منسوخ کرنا پڑا۔

123

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔