آن لائن بینکنگ کے ذریعے شہری کے اکاؤنٹ سے 10 لاکھ روپے نکالنے والا گرفتار

ملزم ارسلان یعقوب نے بذریعہ کال شہری کے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات حاصل کیں اور 10 لاکھ سے زائد کی رقم ٹرانسفر کی تھی


Staff Reporter October 29, 2022
ملزم ارسلان یعقوب نے بذریعہ کال شہری کے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات حاصل کیں اور 10 لاکھ سے زائد کی رقم ٹرانسفر کی تھی (فائل : فوٹو)

ایف آئی اے نے شہری کے اکاؤنٹ سے آن لائن بینکنگ فراڈ کے ذریعے دس لاکھ روپے نکالنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایس ایچ او سائبر کرائم سرکل راولپنڈی اویس احمد نے کامیاب چھاپہ مار کارروائی میں ملزم ارسلان یعقوب کو گرفتار کیا، ملزم نے دھوکا دہی سے بذریعہ کال شکایت کنندہ کے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات حاصل کیں اور آن لائن بینکنگ کے ذریعے اکاونٹ سے 10 لاکھ سے زائد کی رقم ٹرانسفر کی تھی۔

ترجمان کے مطابق ملزم خود کو قانون سے بالاتر ہونے کی دھمکیاں بھی دے رہا تھا، ملزم سے برآمد ہونے والے موبائل فون کو قبضے میں لے لیا گیا ہے، ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش کی جارہی ہے۔

مقبول خبریں