سندھ ہائیکورٹ کراچی سے لاپتا افراد بازیاب کروا کر رپورٹ پیش کرنے کا حکم

عدالت نے پولیس اور دیگر اداروں سے پیش رفت رپورٹ مانگ لی، صوبائی ٹاسک فورس اور جے آئی ٹی سفارشات پر عملدرآمد کی ہدایت


کورٹ رپورٹر November 11, 2022
شہریوں کی بازیابی کے لیے مہلت دی جائے، پولیس حکام (فوٹو فائل)

سندھ ہائیکورٹ نے لاپتا افراد کی بازیابی کی درخواستوں پر شہریوں کو بازیاب کروا کر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے دوران وکلا نے مؤقف دیا کہ ارسلان ،لیاقت آباد اور مجیب الرحمن، سچل کے علاقے سے لاپتا ہیں، انہیں بازیاب کرایا جائے۔

دوران سماعت پولیس حکام نے رپورٹ پیش کی جس میں کہا گیا کہ لاپتا شہری ارسلان سے متعلق 7 جے آئی ٹیز اجلاس ہوچکے ہیں جب کہ شہری مجیب الرحمن کی بازیابی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ لاپتا افرادکا کا تاحال سراغ نہیں لگایا جاسکا۔ شہریوں کی بازیابی کے لیے مہلت دی جائے۔

عدالت نے پولیس اور دیگر اداروں سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ متعلقہ ادارے صوبائی ٹاسک فورس اور جے آئی ٹی سفارشات پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ عدالت نے لاپتا شہریوں کو بازیاب کروا کر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

مقبول خبریں