لائیو نشریات کے دوران ارجنٹائن کی خاتون رپورٹر کا سامان چوری

شائقین کے ہمراہ ڈانس کررہی تھی تب ہینڈ بیگ چوری کرلیاگیا، رپورٹر


Sports Desk November 22, 2022
شائقین کے ہمراہ ڈانس کررہی تھی تب ہینڈ بیگ چوری کرلیاگیا، رپورٹر۔ فوٹو : سوشل میڈیا

قطر میں لائیو نشریات کے دوران ارجنٹائن کی خاتون رپورٹر کا سامان چوری ہو گیا۔

ورلڈ کپ کی کوریج کے لیے دوحا میں موجود رپورٹر ہینڈ بیگ سے محروم ہوگئیں، اس میں رقم کے ساتھ ان کی دستاویزات بھی موجود تھیں، ڈومینکیو میٹزگر ورلڈ کپ کے افتتاح کا آنکھوں دیکھا حال ناظرین کو بتانے میں مصروف تھیں جب ان کے ساتھ یہ واقعہ پیش آگیا۔

انھوں نے کہا کہ وہ شائقین کے ہمراہ ڈانس کررہی تھیں تب ہینڈ بیگ چوری کرلیاگیا، انھوں نے مقامی پولیس کو رپورٹ کردی ہے، حکام نے ان سے پوچھا ہے کہ وہ چور کو کیا سزا ملتے دیکھنا چاہیں گی۔

مقبول خبریں