عمران خان حملہ کیس طلبی کے باوجود پی ٹی آئی کا کوئی رہنما جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہ ہوا

طلب کیے جانے والے پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت 35 افراد میں سے صرف ایک شخص پیش ہوا


December 10, 2022
—فائل فوٹو

وزیر آباد میں چیئرمین عمران خان پر فائرنگ کے معاملے کی تحقیقات کے لیے بنائی جانے والی جے آئی ٹی کے سامنے پی ٹی آئی کے رہنماؤں سمیت 35 افراد میں سے صرف ایک شخص پیش ہوا۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ جے آٸی ٹی کے سربراہ نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں سمیت 35 افراد کو تفتیش اور بیانات قلمبند کرنے کے لیے صبح 11 بجے طلب کیا گیا تھا۔

طلب کیے جانے والے افراد میں فیصل واؤڈا، ڈاکٹر یاسمین راشد، ایم این اے حماد اظہر، سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل، سینٹر فیصل جاوید، عمر سرفراز چیمہ اور زبیر نیازی سمیت دیگر شامل تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ اب تک صرف راجہ عطا اللہ نامی شخص جے آئی ٹی سامنے پیش ہوا۔ اس دوران سی سی پی او آفس میں جے آٸی ٹی کے سربراہ غلام محمود ڈوگر، ڈاٸریکٹر اینٹی کرپشن انور شاہ، اے آٸی جی احسان اللہ چوہان، ایس پی طارق محبوب، سی ٹی ڈی کا نماٸندہ انسپکٹر منیر موجود رہے۔

ذراٸع جے آئی ٹی نے بتایا کہ پی ٹی آٸی کے رہنماؤں سمیت دیگر کسی کا تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کا امکان نہیں ہے۔

مقبول خبریں