پی اے سی؛ وزرائے اعظم، فوجی سربراہان،ججز کو ملے تحائف کا ریکارڈ طلب

نمائندہ ایکسپریس  بدھ 14 دسمبر 2022
ذیلی کمیٹی میں شیخوپورا،گوجرانوالہ میں سبسڈی آٹا بازار میں مہنگا فروخت ہونیکا انکشاف (فوٹو فائل)

ذیلی کمیٹی میں شیخوپورا،گوجرانوالہ میں سبسڈی آٹا بازار میں مہنگا فروخت ہونیکا انکشاف (فوٹو فائل)

اسلام آباد: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے وزرائے اعظم، فوجی سربراہان اور ججز کو ملنے والے تحائف کا ریکارڈ طلب کرلیا۔

چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نور عالم خان نے توشہ خانے کا گزشتہ 10سالوں کا ریکارڈ  بھی طلب کیا ہے۔ نور عالم خان نے کہا کہ ججوں اور بیوروکریٹس سمیت تمام افرادکو ملنے والے تحائف کا ریکارڈ پیش کیا جائے، آڈیٹرجنرل سیاستدانوں سمیت سب کو ملنے والے تحائف کا ریکارڈ پیش کریں۔

تحائف کی معلومات فراہم کرنے کیلیے سیکریٹری کابینہ ڈویژن ، سپریم کورٹ ، آرمی نیوی اور ایئرفورس اور صوبائی گورنرز کیلیے خط لکھ دیا گیا، نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی نے کسی این جی او کو مکانات بنانے کیلیے 5 ارب روپے دیے، آڈٹ حکام چیک کریں کہ یہ رقم کن افراد کو دی گئی اور کیا واقعی 20 ہزار مکانات تعمیر ہوئے۔

پبلک اکاؤنٹس کی ذیلی کمیٹی میں شیخوپورا اور گوجرانوالہ میں سبسڈی والا آٹا بازار میں مہنگے داموں فروخت کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ اجلاس میں وزارت صنعت و پیداوار کے آڈٹ اعتراضات 2018-19کا جائزہ لیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔