کراچی کنگز نے نئے ہیڈکوچ کا اعلان کردیا

ویب ڈیسک  جمعرات 15 دسمبر 2022
سابق کرکٹر 2017 اور 2020 کے سیزن میں کنگز کے بطور فیلڈنگ خدمات سرانجام دے چکے ہیں (فوٹو: انٹرنیٹ)

سابق کرکٹر 2017 اور 2020 کے سیزن میں کنگز کے بطور فیلڈنگ خدمات سرانجام دے چکے ہیں (فوٹو: انٹرنیٹ)

  کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کراچی کنگز نے سابق جنوبی افریقی آل راؤنڈر جوہان بوتھا کو نیا ہیڈکوچ نامزد کردیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر پی ایس ایل کی معروف فرنچائز کراچی کنگز نے سابق جنوبی افریقی کرکٹر جوہان بوتھا کو ہیڈکوچ نامزد کرنے کا اعلان کیا، وہ 2017 اور 2020 کے سیزن میں کنگز کے بطور فیلڈنگ کوچ خدمات انجام دے چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان کرکٹ ٹیم میں رونالڈو اور میسی کے مداح ہیں!

اس سے قبل پیٹر مورز نے گزشتہ سیزن میں کراچی کنگز کی کوچنگ کی تھی تاہم 10 میچز میں سے ایک کامیابی سمیٹ سکی تھی، رواں سیزن میں کوچ کے علاوہ فرنچائز نے کپتان بابراعظم کی پشاور زلمی میں شمولیت کے بعد عماد وسیم کو دوبارہ کپتان بنادیا ہے۔

یاد رہے کہ سال 2020 میں کراچی کنگز کی ٹیم نے عماد وسیم کی کپتانی میں ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

https://twitter.com/KarachiKingsARY/status/1603337167220228104

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔