شاہ رخ خان اور انگلش فٹبالر وین رونی کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ویب ڈیسک  پير 19 دسمبر 2022
شاہ رُخ خان بھی ان دنوں اپنی نئی فلم ’پٹھان ‘ کی پرومشن کیلئے قطر میں موجودہیں(فائل فوٹو)

شاہ رُخ خان بھی ان دنوں اپنی نئی فلم ’پٹھان ‘ کی پرومشن کیلئے قطر میں موجودہیں(فائل فوٹو)

قطر: بالی ووڈ کنگ  شاہ رُخ خان کی انگلش فٹبالر وین رونی سے اپنا ’سگنیچر پوز ‘ کروانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل۔

جہاں دنیا بھر سے لاکھوں تعداد میں شائقین اور شوبز شخصیات فٹبال ورلڈ کپ دیکھنے کیلئے قطرپہنچے وہیں شاہ رُخ خان بھی ان دنوں اپنی نئی فلم ’پٹھان ‘ کی پروموشن کیلئے قطر میں موجودہیں۔

حال ہی میں کنگ خان ایک شو میں شریک ہوئےجہاں ان کے ساتھ انگلش فٹبالر وین رونی بھی بطورِ مہمان شریک تھے۔ وین رونی نے شاہ رُخ خان سے دلچسپ انداز میں سوال کیا کہ آخر پٹھان ہے کون کیا یہ کوئی فٹبالر ہے؟

اس سوال پر پہلے شاہ رخ خان مسکرائے اور کہا ’میں یہ اس لیے نہیں کہہ رہا کیونکہ آپ (رونی) یہاں ہیں۔ میں آپ کو ایمانداری سے بتاؤں گا کہ پٹھان کون ہے‘۔

شاہ رخ خان نے اپنی بات کو جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’جب آپ کسی مشکل میں پھنس جاتے ہیں اور آپ کو مسئلے کا حل نہیں مل رہا ہوتا اس وقت آخری لمحے میں جس شخص کو آپ پکارتے ہیں اسے پٹھان کہتے ہیں‘۔


اداکار نے سابق انگلش فٹ بالر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’میرے لیے اگر کوئی بھی فٹ بالر پٹھان ہوسکتا تو وہ ہمیشہ آپ ہوتے‘۔

بعدازاں شاہ رخ نے وین رونی کو اپنا سگنیچر پوز کرکے دکھایا اور انہیں سکھایا جسے انگلش فٹبالر نے بھی بخوبی نقل کیا۔


سوشل میڈیا پر شاہ رُخ خان کی اس انٹرویو سے ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہو رہی ہیں جنہیں رونی اور شاہ رُخ کے مداحوں کی جانب سے بےحد پسند کیا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ شاہ رخ خان اور دیپیکا پاڈوکون کی فلم ’پٹھان‘ 25 جنوری 2023 میں ریلیز ہوگی جس میں پہلی مرتبہ ان کے ساتھ جان ابراہم بھی جلوہ گر ہوں گے۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔