کراچی کی سلو وکٹ پر پلان میں کامیاب رہے، اسپنر انگلش کرکٹ ٹیم

اسپورٹس رپورٹر  پير 19 دسمبر 2022
فوٹو فائل

فوٹو فائل

  کراچی: انگلیںڈ کے اسپنر ریحان احمد نے کراچی کی سِلو (آہستہ) وکٹ کو کامیابی کی اہم وجہ قرار دے دیتے کہا کہ میں نے وکٹ کو مد نظر رکھا اور بولنگ کی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی ٹیسٹ کے تیسرے دن کے کھیل کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انگلینڈ کے اسپنر ریحان احمد نے کہا کہ کراچی کی سلو وکٹ پر پلان میں کامیاب رہے لیکن اپنے پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگ میں پانچ  وکٹیں حاصل کرکے خوشی ہوئی۔

18 سالہ ریحان احمد نے کہا کہ میں نے بتائے جانے والے پلان  پر عمل کرتے ہوئے وکٹ کو مد نظر رکھا اور بولنگ کی، جس میں کامیابی بھی پائی، فتح کے نزدیک پہنچ کر بہت اچھا لگ رہا ہے۔

اپنے پہلے ٹیسٹ میں 6 وکٹیں پانے والے ریحان احمد نے کہا کہ خواہش تو یہ ہی تھی کہ تیسرے دن ہی جیت کو گلے لگا لیتے، میدان میں بہت لطف اندوز ہو رہا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وکٹ تو وکٹ ہی ہوتی ہے، چاہے وہ بابر اعظم کی ہو یا  کسی اور کی ہو، 167 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 17 اوورز میں 112 رنز جوڑ لینا کسی خاص پلان کا حصہ نہیں تھا، انگلینڈ کرکٹ ٹیم اسی طرح بیٹنگ کرتی ہے لیکن اگر میچ اتوار کو ہی ختم ہو جاتا تو اچھا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔