کراچی؛ کے ایم سی انسپکٹر کے قتل میں ملوث چوتھا ملزم بھی گرفتار

اسٹاف رپورٹر  منگل 20 دسمبر 2022
گرفتار ملزم سے تفتیش شروع کردی گئی ہے (فوٹو فائل)

گرفتار ملزم سے تفتیش شروع کردی گئی ہے (فوٹو فائل)

  کراچی: کے ایم سی انسپکٹر کے قتل میں ملوث چوتھا ملزم بھی گرفتار کرلیا گیا، پولیس کے مطابق انسپکٹر کے قتل کا منصوبہ سلمان کے گھر پر تیار کیا گیا تھا۔

سی ٹی ڈی سندھ کی پولیس پارٹی نے رنچھوڑ لائن میں کارروائی کرتے ہوئے کے ایم سی انسپکٹر کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا، جس کے 3 ساتھی پہلے ہی گرفتار کیے جا چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق

گرفتاری کے سلسلے میں کارروائی گزشتہ روز محفوظ شیرمال نشتر روڈ رنچھوڑ لائن میں کی گئی۔ سی ٹی ڈی اعلامیے کے مطابق گرفتار ملزم سلمان عرف ہکلا ولد تاج محمد کے ایم سی انسپکٹر مقتول محمد علی ولد عبد الوقار کے قتل میں ملوث رہا ہے، جس کے خلاف تھانہ نبی بخش میں 302/34 اور دہشت گردی کی ایکٹ 7ATA  کے تحت مقدمہ الزام نمبر 117/2022 درج کیا گیا تھا ۔

گرفتار ملزم کے دیگر ساتھیوں میں کاشف ، شاکر اور ابراہیم عرف ٹوپی پہلے سے ہی گرفتار کیے جا چکے ہیں ۔ملزم گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش تھا ۔کے ایم سی انسپکٹر مقتول محمد علی کے قتل کا منصوبہ گرفتار ملزم سلمان ہی کے گھر پر تیار کیا گیا تھا ۔ملزم سے دیگر مقدمات میں بھی تفتیش کی جا رہی ہے ، جس میں اہم انکشافات کی توقع ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔