انگلینڈ سے ٹیسٹ سیریز، رضوان اور اظہرعلی بدترین ناکامی کا شکار

اسپورٹس ڈیسک  منگل 20 دسمبر 2022
رضوان نے 3 میچز میں 141 جبکہ اظہر علی 112 رنز بناسکے (فوٹو: کرک انفو)

رضوان نے 3 میچز میں 141 جبکہ اظہر علی 112 رنز بناسکے (فوٹو: کرک انفو)

کراچی: انگلینڈ سے ٹیسٹ سیریز میں پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور سینئر بیٹر اظہر علی بدترین ناکامی کا شکار ہوئے۔

انگلینڈ سے ٹیسٹ سیریز میں بیٹر محمد رضوان اور سینئر بیٹر اظہر علی بدترین ناکامی کا شکار ہوئے، رضوان نے 3 میچز میں 141 رنز اسکورکیے، ان کی اوسط 23.50 رہی، ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے اظہر علی نے 28 کی واجبی اوسط سے 112 رنز بنائے۔

شان مسعود واحد میچ میں 54 رنز بناپائے، کپتان بابراعظم نے 6 اننگز میں 58 کی اوسط سے 348 رنز اسکور کیے، ان کی بہترین کاوش 136 رنز رہی،سعود شکیل 346 رنز بناکر دوسرے نمبر پررہے، ان کی اوسط 57.66 رہی، امام الحق نے 2 میچز میں 229 رنز اپنے نام جوڑے، ان کی اوسط 57.25 رہی،سلمان علی آغا نے 184 رنز 36.80 کی ایوریج سے اسکور کیے۔

مزید  پڑھیں: انگلینڈ نے ٹیسٹ کرکٹ کو جدت دے دی

عبداللہ شفیق نے 213 رنز 35.50 کی اوسط سے بنائے،محمد نواز نے 46 رنز بنائے، نعمان علی 35، ابرار احمد 29، نسیم شاہ 21، محمد وسیم 10، فہیم اشرف 37، حارث رئوف 12، زاہد محمود 18 اور محمد علی کوئی رن نہیں بنا سکے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔