جے آئی ٹی نے ارشد شریف کی والدہ کا بیان ریکارڈ کرلیا

اسٹاف رپورٹر  بدھ 21 دسمبر 2022
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

 اسلام آباد: ارشد شریف قتل کیس میں سپریم کورٹ کی ہدایت پر بنائی جانے والی خصوصی مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی نے مقتول صحافی کی والدہ کا بیان ریکارڈ کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ارشد شریف قتل کیس ایس جے آئی ٹی کا نواں اجلاس ہوا، جس میں بتایا گیا کہ اسپیشل جے آئی ٹی نے ارشد شریف گھر ان کی والدہ اور فیملی سے ملاقات کی اور مقتول صحافی کی والدہ کا بیان ریکارڈ کرلیا۔

مزید پڑھیں: ارشد شریف قتل کیس میں جے آئی ٹی نے 26 گواہان کے بیانات ریکارڈ کرلیے

پولیس حکام کے مطابق ایس جے آئی ٹی کا اگلا اجلاس 22 دسمبر کو پھر منعقد ہوگا۔

واضح رہے کہ ایس جے آئی ٹی نے والدہ سمیت ارشد شریف قتل کیس میں اب تک 27 لوگوں کے بیانات قلم بند کر لیے ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔