مودی سرکار میں ہندوانتہاپسند بے قابو، نمازجمعہ کی ادائیگی رکوا دی

ویب ڈیسک  ہفتہ 24 دسمبر 2022
موقع پرموجود پولیس اہلکاروں نے ہندو انتہاپسندوں کونہیں روکا:فوٹو:اسکریب گریب

موقع پرموجود پولیس اہلکاروں نے ہندو انتہاپسندوں کونہیں روکا:فوٹو:اسکریب گریب

نئی دہلی: بھارت میں ہندو انتہاپسندوں نے ایک بار پھر مسلمانوں کو نماز جمعہ کی ادائیگی سے روک دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست ہریانہ کے علاقے گروگرام میں مسلمان کھلی جگہ پر نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے جمع ہوئے تو انتہاپسند ہندو تنظیم بجرنگ دل کے غنڈے وہاں پہنچ گئے اورمسلمانوں کو زبردستی نماز پڑھنے سے روک دیا۔ہندو انتہاپسندوں نے نمازیوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور کچھ نمازیوں کا گھر تک پیچھا بھی کیا۔

مسلمانوں کی نماز جمعہ کے لیے بچھائی  گئی صفوں کو اٹھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ پولیس اہلکار موقع پر موجود تھے تاہم انہوں  نے حسب معمول نماز جمعہ کے اجتماع کو زبردستی روکنے والے انتہاپسندوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔