نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں باؤنسی وکٹ تیار کیجائے گی، شاہد آفریدی

سلیم خالق / زبیر نذیر خان  جمعـء 30 دسمبر 2022
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 2 جنوری سے شروع ہوگا (فوٹو: اسکرین شارٹ)

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 2 جنوری سے شروع ہوگا (فوٹو: اسکرین شارٹ)

  کراچی: چیئرمین عبوری سلیکشن کمیٹی کے سربراہ شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ پاک نیوزی لینڈ سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں باؤنسی وکٹ تیار کی جائے گی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان نے کہا کہ وہ اگلا میچ ڈیڈ پچ پر نہیں کھیلنے دیں گے، ہمیں اپنے دلوں سے شکست کا خوف نکالنا ہوگا، یہ ہمارے گیند بازوں کو برباد کررہا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رواں سال آسٹریلیا اور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں اپنی ناقص معیار کی فلیٹ پچز کی وجہ سے تنقید کی زد میں رہا ہے جس نے فاسٹ باؤلرز کو کوئی مدد فراہم نہیں کی۔

مزید پڑھیں: نئی عبوری سلیکشن کمیٹی کا اعلان، شاہد آفریدی چیف سلیکٹر مقرر

اس ماہ کے شروع میں راولپنڈی کی پچ کو دوسری بار انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے “نیچے اوسط” کی قرار دیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کیوریٹرز کو باؤنسی وکٹ تیار کرنے کے لیے پچ میں تبدیلیاں کرنے کی خصوصی ہدایت جاری کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 2 سے 6 جنوری تک کھیلا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔