کراچی میں بنگلے میں کام کرنے والے لڑکی لاپتا

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 20 جنوری 2023
لڑکی کو غائب ہوئے 15 دن گزر گئے، پولیس نے تاحال گمشدگی کی ایف آئی آر تک درج نہیں کی، اہل خانہ (فوٹو : فائل)

لڑکی کو غائب ہوئے 15 دن گزر گئے، پولیس نے تاحال گمشدگی کی ایف آئی آر تک درج نہیں کی، اہل خانہ (فوٹو : فائل)

کراچی: گزری کے بنگلے میں کام کرنے والے 15 سالہ لڑکی لاپتا ہوگئی، بنگلہ مالکان کا کہنا ہے کہ لڑکی رقم چرا کر بھاگ گئی، پولیس نے تاحال گمشدگی کی ایف آئی آر درج نہیں کی۔

ایکسپریس کے مطابق اس حوالے سے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ان کی واقف کار ماسی حاجرہ بی بی نے بچی کو بنگلے میں ملازمت دلوائی تھی لیکن پندرہ روز قبل ان کی بیٹی لاپتا ہوگئی، حاجرہ بی بی سے معلومات حاصل کیں تو پہلے وہ ٹال مٹول کرتی رہی اور پھر بعد میں جب ہم اس بنگلے میں پہنچے جہاں ان کی بیٹی ملازمت کرتی تھی تو انھوں نے سی سی ٹی وی فوٹیج دکھائی اور دعویٰ کیا کہ ان کی بیٹی گھر سے رقم چرا کر بھاگ گئی ہے۔

اہل خانہ کے مطابق بنگلے کے چوکی دار اور آس پاس کے سیکیورٹی گارڈز سے معلومات حاصل کیں تو کوئی ٹھوس معلومات نہیں مل سکیں تاہم اسے جاتے ہوئے کچھ افراد نے دیکھنے کی تصدیق کی۔

اہل خانہ نے بتایا کہ اس سلسلے میں انھوں ںے تھانہ گزری میں درخواست دی لیکن ایف آئی آر درج نہ ہوسکی۔ ورثا نے آئی جی سندھ غلام نبی میمن اور کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو سے اپیل کی ہے کہ ان کی بیٹی کو ڈھونڈنے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔