رونالڈو کو تحفے میں ملی قیمتی پتھروں سے بنی گھڑی کی مالیت کیا ہے

اسٹار فٹبالر کو یہ گھڑی لگژری گھڑیاں بنانے والی جیکب اینڈ کمپنی نے دی ہے


ویب ڈیسک January 27, 2023
اسٹار فٹبالر کو یہ گھڑی لگژری گھڑیاں بنانے والی جیکب اینڈ کمپنی نے دی ہے (فوٹو: ٹوئٹر)

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو لگژری گھڑیاں بنانے والی کمپنی نے 7 لاکھ 80 ہزار ڈالر یعنی (18 کروڑ 91 روپے) مالیت کی گھڑی تحفے میں دیدی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لگژری گھڑیاں بنانے والی جیکب اینڈ کمپنی نے اپنے پرتگالی برانڈ ایمبیسیڈر کرسٹیانو رونالڈو کو 7 لاکھ 80 ہزار ڈار مالیت کی انوکھی گھڑی تحفے میں دی ہے، جس کو سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی مل رہی ہے۔

کمپنی نے رونالڈو کے لیے گھڑی قیمتی پتھر سے بنوائی ہے، جس میں سعودی عرب کے جھنڈے کا مخصوص رنگ نظر آرہا ہے، اسٹار فٹبالر نے یہ گھڑی سعودی عرب جاتے ہوئے پہننی تھی جبکہ یہ گھڑی فروخت کیلئے پیش نہیں کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: رونالڈو کے بعد میسی کی بھی سعودی عرب جانے کی خبریں گردش کرنے لگیں

اگرچہ گھڑی زمرد کے سیٹ کی طرح دیکھائی دیتی ہے لیکن درحقیقت یہ 300 سے زیادہ تساورائٹ پتھروں کے ساتھ سیٹ کی گئی ہے۔ تساورائٹ پتھر زمرد کے مقابلے میں تقریبا 200 گنا زیادہ نایاب ہے اور انتہائی پائیدار ہونے کی وجہ سے بھی جانا جاتا ہے۔

جیکب اینڈ کمپنی کے مطابق یہ "اب تک کا سب سے شاہانہ ٹسوورائٹ ٹائم پیس" ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں