راولپنڈی میں مردہ جانوروں کا دو ہزار کلو گوشت برآمد

ویب ڈیسک  ہفتہ 4 فروری 2023
(فوٹو : فائل)

(فوٹو : فائل)

 راولپنڈی: شہری مردہ جانوروں کا گوشت کھانے سے بال بال بچ گئے، پنجاب فوڈ اتھارٹی کی گرجا روڈ پر کارروائی میں مردہ جانوروں کا دو ہزار کلو گرام  گوشت برآمد کرکے تلف کردیا۔

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشن راولپنڈی سبطین کاظمی کی سربراہی میں یہ کارروائی کی گئی۔ خفیہ اطلاعات ملنے پر مردہ جانوروں کا گوشت سپلائی کرنے والی گاڑی کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا۔

سپلائر کی نشاندہی اور پولیس کی مدد پر گودام مالک نے مردہ گوشت کی خرید و فروخت کا اعتراف کیا۔ فیصل آباد سے لایا جانے والا مضر صحت گوشت بھابھڑہ بازار میں سپلائی کیا جانا تھا۔ گودام مالک اور سپلائر کے خلاف تھانہ دھمیال میں مقدمہ درج کروایا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔