کراچی، باپ نشہ آور سگے بیٹے کے قتل میں ملوث نکلا

ویب ڈیسک  اتوار 5 فروری 2023

  کراچی: مزار قائد جناح گراؤنڈ سے تشدد زدہ لاش ملنے کے معاملے میں باپ ہی بیٹے کا قاتل نکلا جس نے نشہ کرنے اور بہن کو بھی نشے کا عادی بنانے پر بیٹے کو قتل کیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چند روز قبل مزار قائد سے متصل جناح گراؤنڈ سے فیصل نامی شخص کی تشدد زدہ لاش ملی تھی، پولیس نے قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے باپ کو گرفتار کرلیا جس نے بیٹے کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔

ملزم نے بتایا کہ اس نے بیٹے کو گھر سے لے جا کر قتل کیا، قتل کے بعد لاش کو بوری میں ڈال کر پھینک دی، بیٹے کے نشے اور چوری سے تنگ تھا اس لیے قتل کیا، مقتول فیصل نہ صرف خود نشہ کرتا تھا بلکہ بہن کو بھی نشے کا عادی بنادیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔