پشاور دھماکے میں ٹی این ٹی دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا

خود کش بمبار نے مسجد کے پُرانے حصے میں دھماکا کیا


ویب ڈیسک February 06, 2023
فوٹو : اے ایف پی

پشاور دھماکے کی تفصیلات سامنے آگئیں جس کے مطابق دھماکے میں ٹی این ٹی دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا۔

خود کش بمبار نے مسجد کے پُرانے حصے میں دھماکا کیا۔ مسجد کے پُرانے حصے میں کوئی پِلر موجود نہ تھا اور دیواریں صرف اینٹوں کے سہارے کھڑی کی گئی تھیں۔

دھماکے کی وجہ سے دیواریں اور چھت گرنے سے زیادہ تر شہادتیں ہوئیں۔

مزید پڑھیں؛ پشاور پولیس لائنز دھماکا کیس کی تحقیقات میں بڑی پیشرفت

دوسری جانب، خود کش بمبار اور نیٹ ورک کی تفصیلات بھی حاصل کر لی گئی ہیں جبکہ نیٹ ورک تک رَسائی حاصل کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ پشاور میں قائم پولیس لائنز کی مسجد میں عین نماز ظہر کے وقت خودکش دھماکا ہوا تھا جس میں پولیس افسران و اہلکاروں سمیت 84 نمازی شہید ہوئے تھے۔

دھماکے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان کے خراسانی گروپ نے قبول کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں