قصور میں پولیس کا ذخیرہ اندوزوں کے خلاف گرینڈ آپریشن، 33 کروڑ کا تیل برآمد

ویب ڈیسک  جمعرات 9 فروری 2023
ملزمان کے خلاف پولیس مدعیت میں مقدمات درج کیے جائیں گے، ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو۔ فوٹو: فائل

ملزمان کے خلاف پولیس مدعیت میں مقدمات درج کیے جائیں گے، ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو۔ فوٹو: فائل

قصور: پولیس نے ضلع بھر میں پٹرول کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران 33 کروڑ روپے مالیت کا تیل اور ڈیزل برآمد کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع قصور میں پولیس نے پٹرول کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران 33 کروڑ روپے مالیت کا تیل اور ڈیزل برآمد کرلیا ہے۔ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائی تھانہ صدر پتوکی اور صدر پھولنگر کے علاقوں میں کی گئی۔

پولیس ٹیموں نے دو ڈپو سے 13 لاکھ لیٹر تیل اور ڈیزل برآمد کیا اور 2 ڈپو سیل کردیے۔ پولیس ٹیموں نے درجن سے زائد آئل ٹینکر بھی قبضہ میں لے لیے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں پیٹرول ذخیرہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم

دوسری جانب ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو نے کہا ہے کہ ملزمان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کے نتیجہ میں تیل کی ذخیرہ اندوزی کی لہٰذا شہریوں کو تکلیف میں مبتلا کرنے والے ذخیرہ اندوز کسی معافی کے مستحق نہیں ہے، ملزمان کے خلاف پولیس مدعیت میں مقدمات درج کیے جائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔