پہلے اوور میں وکٹ لینے کا طریقہ! شاہین سے جانیے، قلندرز نے فوٹو شیئر کردی

ویب ڈیسک  جمعرات 9 فروری 2023
صارفین کی جانب سے ٹوئٹر پر دلچسپ کمنٹس (فوٹو: لاہور قلندرز)

صارفین کی جانب سے ٹوئٹر پر دلچسپ کمنٹس (فوٹو: لاہور قلندرز)

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز لاہور قلندرز نے کپتان شاہین آفریدی کی نئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری کی گئی تصویر سوشل میڈیا پر تیزی وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہین کلاس میں بیٹھے بچوں کو پہلے اوور میں وکٹ کیسے لی جاتی ہے اسکا طریقہ بتارہے ہیں۔

پاکستانی ٹیم میں پروفیسر کے نام سے محمد حفیظ کو پکارا جاتا تھا تاہم وہ ریٹائرمنٹ کے بعد کمنٹری میں مصروف ہیں جبکہ لاہور قلندرز نے اپنے کیپشن میں لکھا کہ ہمارے ٹاؤن کے نئے پرفیسر !۔

دوسری جانب شاہین آفریدی کی نئی تصویر پر ٹوئٹر صارفین بھی مزاحیہ کمنٹ کررہے ہیں جبکہ کچھ انہیں اصلاح کرتے نظر آرہے ہیں۔

https://twitter.com/lahoreqalandars/status/1623336672686653442

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔