الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کیلئے نیا حلف نامہ جاری کردیا

ویب ڈیسک  جمعرات 9 فروری 2023
تمام سیاسی جماعتوں سےانتخابی نشانات کی الاٹمنٹ کیلئے دارخوستیں  بھی طلب ( فوٹو: فائل)

تمام سیاسی جماعتوں سےانتخابی نشانات کی الاٹمنٹ کیلئے دارخوستیں بھی طلب ( فوٹو: فائل)

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کیلئے نیا حلف نامہ جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ جنرل نشستوں میں کم از کم پانچ فیصد نشستیں خواتین کو دی جائیں گی، الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 206 اور 215 کے تحت یہ عمل ضروری ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پارٹی سربراہ کی طرف سے حلف نامہ جمع کرانا ضروری ہوگا، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کیلئے یہ حلف نامہ جمع کرانا پڑے گا۔

الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں سےانتخابی نشانات کی الاٹمنٹ کیلئے دارخوستیں  بھی طلب کرلی ہیں، سیاسی جماعتوں کو 21 فروی تک دارخوستیں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ تمام دارخوستیں پارٹی سربراہ کی دستخط شدہ ہونی چاہئیں، سیاسی جماعتیں انتخابی نشانات کے ساتھ ترجیحی نشانات بھی واضح کریں۔

دریں اثنا چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت جمعرات کو عام انتخابات کے ضابطہ اخلاق سے متعلق اجلاس ہوا جس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں اور الیکشن کمیشن کے صوبائی ممبران نے شرکت کی۔

سیاسی جماعتوں نے ضابطہ اخلاق پر اپنا موقف بیان کیا اور تجاویز دیں، چیف الیکشن کمشنر نے آئین اور قانون میں رہتے ہوئے سیاسی جماعتوں کی تجاویز کو ضابطہ اخلاق میں شامل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔