بھارت کانگریس نے مودی کی نا اہلی کیلیےالیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی

نریندر مودی نے گجرات سے لوک سبھاکی سیٹ کے لیے جمع کرائے گئے عہد نامے میں خود کو شادی شدہ بتای،موقف


این این آئی April 13, 2014
نریندر مودی نے گجرات سے لوک سبھاکی سیٹ کے لیے جمع کرائے گئے عہد نامے میں خود کو شادی شدہ بتای،موقف۔ فوٹو: فائل

بھارت کی حکمران جماعت کانگریس نے شادی کے حوالے سے جھوٹ بولنے پرہندو انتہا پسند رہنما نریندرمودی کو نااہل قرار دینے کے لیے الیکشن کمیشن سے رجوع کر لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس کی جانب سے الیکشن کمیشن میں جمع کرائی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ نریندر مودی نے گجرات سے لوک سبھاکی سیٹ کے لیے جمع کرائے گئے عہد نامے میں خود کو شادی شدہ بتایاجبکہ اس سے قبل نریندر مودی نے کسی بھی عہد نامے میں یہ بات نہیں بتائی، کانگریس نے اپنی درخواست میں کہاکہ یہ کوئی ذاتی نہیں بلکہ قانونی مسئلہ ہے اور نریندرمودی کے عہد نامے سے ظاہر ہوتا ہے کہ انھوں نے ہمیشہ جھوٹ بولا،واضح رہے کہ اس سے قبل نریندرمودی 4 انتخابات میں حصہ لے چکے ہیں لیکن انھوں نے ہربارخود کو غیرشادی شدہ ہی ظاہرکیا اورمودی جلسوں میںکہتے رہے کہ وہ'اکیلا' ہونے کی وجہ سے بہتر طریقے سے عوامی خدمت کرسکتے ہیں۔

مقبول خبریں