پی ایس ایل 8 پیسرز کا شعیب ملک پر غلبہ ایونٹ میں 6 بار نشانہ بنایا

سابق قومی کپتان شعیب ملک فاسٹ بولرز کیخلاف زیادہ موثرکارکردگی پیش نہیں کرپائے


Sports Desk March 07, 2023
سابق قومی کپتان شعیب ملک فاسٹ بولرز کیخلاف زیادہ موثرکارکردگی پیش نہیں کرپائے۔ فوٹو: پی ایس ایل

پی ایس ایل 8 میں پیسرز کا شعیب ملک پر غلبہ رہا، انہیں ایونٹ میں 6 بار نشانہ بنایا گیا۔

پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن میں سابق قومی کپتان شعیب ملک فاسٹ بولرز کیخلاف زیادہ موثرکارکردگی پیش نہیں کرپائے، وہ 6 بار پیسرز کا شکار بنے، اس دوران اوسط 17.66 اور اسٹرائیک ریٹ 130.86رہا۔

دوسری جانب مارٹن گپٹل اور شان مسعود بھی 6، 6 بار فاسٹ بولرز کا نشانہ بنے، رومن پاول اور فخر زمان کو 5،5 بار پیسرز نے شکار بنایا۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

واضح رہے کہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے لیگ کے 22 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 165 رنز کا ہدف کراچی کنگز کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر ایک گیند قبل پورا کرلیا تھا۔

مقبول خبریں