عمران خان پر درج دہشت گردی کیسز کی تحقیقات کیلیے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک  منگل 21 مارچ 2023
(فوٹو فائل)

(فوٹو فائل)

 اسلام آباد: حکومت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف درج دہشت گردی کے مقدمات کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے دہشت گردی سے متعلق مقدمات کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کی جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جے آئی ٹی سابق وزیراعظم عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں پر درج مقدمات کی انکوائری کرے گی۔

علاوہ ازیں پولیس اور دیگر فورسز کے خلاف پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے کارروائیوں کے حوالے سے بھی جے آئی ٹی تحقیقات کرے گی۔ ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی میں تمام اداروں کے نمائندے شامل ہوں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔