میری موت کو حادثہ قرار دینے کا منصوبہ تھا، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ جوڈیشیل کمپلیکس میں پیشی کے دوران میری موت کو حادثہ قرار دینے کا منصوبہ تھا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جوڈیشل کمپلیکس کے مرکزی دروازے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ نامعلوم افراد کے ہمراہ اس ساری نفری کی وہاں موجودگی کا مقصد مجھےجیل میں ڈالنا نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے ایک فرضی لڑائی کی آڑ میں راستے سے ہٹانے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ میری موت ایک حادثہ قرار دیا جاسکے تاہم رب العزت کو کچھ اور ہی منظور تھا جو عظیم ترین محافظ و نگہبان ہے۔