عمران خان کے قتل کی کوئی منصوبہ بندی نہیں ہوئی آئی جی پنجاب

پولیس پر اب گولیاں چلائی گئیں تو اس کا جواب گولی سے دیا جائے گا، عثمان انور


ویب ڈیسک March 23, 2023
—فائل فوٹو

آئی جی پنجاب عثمان انور نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے قتل کی کوئی منصوبہ بندی نہیں کی گئی، پولیس پر اب گولیاں چلائی گئیں تو اس کا جواب گولی سے دیا جائے گا۔

پولیس لائنز میں خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ پولیس والے قصور وار نکلے تو سزا دیں گے جبکہ عمران خان کا الزام جھوٹ پر مبنی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کے پولیس پر لگائے گئے الزام میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ہر سطح پر الزام کا سامنا کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں