- ڈکیتی کے ملزمان سے رشوت لینے کا معاملہ؛ ایس ایچ او، چوکی انچارج گرفتار
- کراچی؛ ڈاکو دکاندار سے ایک کروڑ روپے نقد اور موبائل فونز چھین کر فرار
- پنجاب پولیس کا امریکا میں مقیم شہباز گِل کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
- سنہری درانتی سے گندم کی فصل کی کٹائی؛ مریم نواز پر کڑی تنقید
- نیویارک ٹائمز کی اپنے صحافیوں کو الفاظ ’نسل کشی‘،’فلسطین‘ استعمال نہ کرنے کی ہدایت
- پنجاب کے مختلف شہروں میں ضمنی انتخابات؛ دفعہ 144 کا نفاذ
- آرمی چیف سے ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
- مینڈھے کی ٹکر سے معمر میاں بیوی ہلاک
- جسٹس اشتیاق ابراہیم چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات
- فلاح جناح کی اسلام آباد سے مسقط کیلئے پرواز کا آغاز 10 مئی کو ہوگا
- برف پگھلنا شروع؛ امریکی وزیر خارجہ 4 روزہ دورے پر چین جائیں گے
- کاہنہ ہسپتال کے باہر نرس پر چھری سے حملہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کی نذر ہوگیا
- نو منتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- تعصبات کے باوجود بالی وڈ میں باصلاحیت فنکار کو کام ملتا ہے، ودیا بالن
- اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت؛ امریکا ووٹنگ رکوانے کیلیے سرگرم
- راولپنڈی میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار
- درخشاں تھانے میں ملزم کی ہلاکت؛ انکوائری رپورٹ میں سابق ایس پی کلفٹن قصور وار قرار
- شبلی فراز سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد
- جامعہ کراچی ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دے گی
ایم کیو ایم پاکستان کا مردم شماری پرشدید تحفظات کا اظہار
کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں مردم شماری پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ جن چیزوں کا خدشہ تھا وہی کچھ ہورہا ہے۔
ایم کیوایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کنوینرڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے زیر صدارت بہادرآباد مرکز پر ہوا جس میں مردم شماری پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔
ایم کیو ایم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال ، ضمنی بلدیاتی الیکشن اور مردم شماری کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ایم کیو ایم کی جانب سے مردم شماری کے عمل پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ جن چیزوں کا خدشہ تھا وہی کچھ ہورہا ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں کہا گیا کہ کئی علاقوں میں مردم شماری کا عملہ اب تک نہیں پہنچ سکا، متعدد علاقوں میں ایک عمارت کے تمام رہائشیوں کو ایک ہی فرد گنا گیا ہے جبکہ وزیراعظم سے ملاقات میں اس ایشو کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔
رابط کمیٹی نے اعلان کیا کہ مردم شماری ایم کیو ایم کی ریڈ لائن ہے، اگر آبادی کو صحیح طورپرنہ گنا گیا تو ہم خود گنوائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے اپنے تمام تحفظات وفاقی حکومت اورچیف کمشنر سینسسز کو بتا دیے ہیں اور واضح طور پر پیغام دیا ہے کہ ایم کیو ایم مردم شماری کے حوالے سے اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔
رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں بیشتراراکین نے ضمنی بلدیاتی نشستوں پر حصہ لینے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کا حلقہ بندیوں کے حوالے سے موقف درست ثابت ہوا، 53 یوسیز کے اضافے کے بعد ایم کیو ایم مقدمہ جیت گئی ہے اب الیکشن میں جانا چاہیے۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے فیصلہ آنے والے دنوں میں کرلیا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔